لکھنؤ: اترپردیش مدرسہ ایجوکیشن کونسل نے ریاست کے تین بڑے مدارس کی منظوری کو معطل کر دیا ہے۔ کارروائی کی زد میں آنے والے مدارس میں مدرسہ اشرفیہ مصباح العلوم، مبارک پور، اعظم گڑھ؛ کلیۃ البنات الرضویہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی، خلیل آباد، سنت کبیر نگر؛ اور مدرسہ حنفیہ ضیاء القرآن، شاہی مسجد، بارہ چاند گنج مدیانو، لکھنؤ شامل ہیں۔









