نئی دہلی(بھاشا)ہندوستان کے اسکوٹر بازار میں خود کو مضبوط کرنے کے مقصد سے ہونڈا موٹرسائیکل اینڈ اسکوٹر انڈیا نے آج ایکٹیوا ؍۱۲۵ماڈل پیش کیا۔ جس کی دہلی شوروم میں قیمت ۵۸ہزار ۱۵۶روپئے ہے۔ کمپنی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایکٹیوا برانڈ کے تحت نیا اسکوٹر ہندوستان کیلئے ہونڈا کا پہلا ۱۲۵سی سی کا آٹومیٹک اسکوٹر ہے۔ یہ دو متبادل میں دستیاب ہوگا۔ اسٹینڈرڈ ماڈل کی قیمت ۵۲ہزار ۴۴۷روپئے ہے جبکہ ڈیلکس ماڈل کی قیمت ۵۸ہزار ۱۵۶روپئے ہے۔ کمپنی کے سی ای او کے ایتا موراماتسو نے کہا کہ بنگلور کے نزدیک تیسرے کارخانے کے چالو ہونے کے ساتھ ہونڈا نئی گاڑی کے ساتھ گاہکوں میں جوش بھرنے کیلئے تیار ہے۔ ایکٹیوا؍۱۲۵ ؍اسکوٹر بازار میں ہونڈا کی پوزیشن کو مزید مضبوط کرے گا۔ سیام کے اعدادوشمار کے مطابق ۱۴-۲۰۱۳ء میں اسکوٹر کی فروخت ۲۴ء۲۳فیصد بڑھ کر ۳۶۰۲۷۴۴؍اکائیوں کی رہی جو ۱۳-۲۰۱۲ء میں ۲۹۲۳۴۲۴؍اکائیوں کی تھی۔ ہونڈا موٹرسائیکل اینڈ اسکوٹر انڈیا کے اسکوٹروں کی فروخت ۱۴-۲۰۱۳ء میں ۹۹ء۳۳فیصد بڑھ کر ۱۹۰۲۸۵۹؍اکائیوں کی رہی جبکہ ہیرو موٹوکارپ کے اسکوٹروں کی فروخت ۵۱ء۲۵فیصد بڑھ کر ۶۹۰۰۷۹؍اکائیوں کی رہی۔