اسلام آباد، ۱۲ اکتوبر: پاکستان کے شمالی وزیرستان کے میران شاہ شہر کے ایک گھر کو نشًانہ بناکر کئے گئے امریکی ڈرون حملے میں آج چار لوگ مارے گئے۔
پاکستانی روز نامہ “دی نیوز انٹرنیشنل” کے مطابق پشاور شہر کے ایک افسر نے اس حملے کی تصدیق کی ہے۔ ابھی تک مارے گئے لوگوں کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔پاکستان نے کی ہی یہ اعدادو شمار جاری کئے تھے کہ وہاں2008 سے اب تک 2610 جنگجو اور 67 عام شہری امریکی ڈرون حملے میں مارے جاچکے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ پاکستان ہمیشہ امریکی ڈرون حملوں کے خلاف مختلف فورمو پر اپنا احتجاج ظاہر کرتا رہتا ہے لیکن اس کے باوجود یہ حملے بند نہیں ہوئے ہیں