بالی وڈ میں یہ کہا جاتا ہے کہ شادی کر لینے کے بعد کسی ہیروئن کا کیریئر ڈھلان کی طرف جانے لگتا ہے ۔ اسی راہ پر چلتی نظر آ رہی ہیں کرینہ کپور ۔ بالی وڈ کی ٹاپ ہیروئین رہ چکی کرینہ کپور جس طرح فلمیں چھوڑتی جا رہی ہیں اس سے ایسا لگتا ہے کہ کرینہ کپور میں اب وہ بات نہیں رہی جس کی بدولت انہیں ٹاپ کی ہیروئین سمجھا جاتا تھا ۔ ان دنوں اسی کو لے کر کرینہ کپور کافی چرچا میں بنی ہوئی ہیں ۔ ابھی ان کی کوئی اہم فلم آتی نہیں نظر آ رہی ہے ۔ اہم فلمی پروجیکٹ یا تو وہ خود چھوڑ رہی ہیں یا ان کے ہاتھ سے چھوٹتے جا رہے ہیں ۔ ان کے پاس فی الحال ’ہیپی انڈنگ ، سنگھم -۲ اور گبر جیسی فلمیں ہیں ۔ سنگھم -۲ کی شوٹنگ جاری ہے جبکہ گبر میں ان کے ساتھ اکشے کمار ہیں اور وہ اس فلم میں ایک اسپیشل اپیرئنس میں اکشے کمار کی بیوی کے رول میں نظر آئیں گی ۔ ہیپی انڈنگ میں بھی ان کا رول ایک کیمیو کا ہی ہے ۔ سال کے آغاز میں کرینہ کپور کو کرن جوہر کی فلم ’شدھی‘ میں لئے جانے کی بات ہو رہی تھی لیکن کرینہ نے وہ فلم چھوڑ دی ۔ شدھی سے کرینہ کے آؤٹ ہونے کے معاملے میں پروڈیوسر کرن جوہر کا کہنا ہے کہ انہیں اس کے لئے افسوس ہے ۔ اب فرحان اختر کے اپوزٹ فلم بمبئی سمرائی سے بھی وہ باہر بتائی جا رہی ہیں ۔ادھر ان کی جونیئر ہیروئنوں کی اجارہ داری بڑھتی جا رہی ہے ۔ ان کے ساتھ کڑی ٹکر دینے کے لئے کترینہ کیف تو تھی ہی اب دپیکا پادوکون اور کنگنا راناوت بھی سامنے کھڑی ہو چکی ہیں ۔ فلمی ماہرین کا خیال ہے کہ کچھ غلطیاں کرینہ کپور سے ایسی سرزد ہوئی ہیں جن کی وجہ سے وہ اپنے قد برابر کیریئر کی بلندی نہیں حاصل کر سکیں ۔ شاید کرینہ بھی بلاک بسٹر فلم بلیک ، رام لیلا، کوئن ، کل ہو نہ ہو اور فیشن جیسی فلمیں چھوڑنے کے لئے خود کو آج تک معاف نہیں کر سکی ہیں ۔ حالانکہ کوئن کے بڑی ہٹ فلم ثابت ہونے پر کرینہ کا کہنا ہے کہ میں دوسرے لوگوں کو کام دینے میں فخر محسوس کرتی ہوں ۔ اگرچہ یہ کہنے سے شاید کرینہ اپنا درد کچھ کم کر لیں لیکن اس سے وہ شاید ہی ریس میں بچی رہ پائیں گی ۔ سنجے لیلا بھنسالی کے ڈائریکشن میں بننے والی ’باجی رائو مستانی‘ انہوں نے صرف اس لئے چھوڑ دی کہ اس میں انہیں سیکنڈ لیڈ رول مل رہا تھا ۔ ایکس بوائے فرینڈ کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ آئٹم سانگ سے دوری وغیرہ ایسے فیصلے ہیں جو ان کو بالی وڈ میں کیریئر کی پستی کی طرف لے جا رہے ہیں ۔ دوسری طرف دیکھیں تو دپیکا پاوکون کا ایکس رنبیر کپور کے ساتھ کام کرنا ان کے کیریئر کے لئے سودمند ثابت ہوا ۔ وہ نوجوان اسٹارس کے ساتھ جوڑی بنانے میں زیادہ دلچسپی لیتی ہیں ۔ اگرچہ وہ ان کے سامنے زیادہ عمر کی لگتی ہیں ۔ کرینہ کا فلمیں چھوڑنا پستی کی طرف لے جا رہا ہے اس کے پیچھے ان کی شادی کام کر رہی ہے ۔ لیکن اتنا تو طے ہے کہ اب کرینہ کپور میں وہ دم خم نہیں رہا جس کے لئے کبھی وہ بالی وڈ میں جانی جاتی تھیں ۔