اسٹٹ گارٹ ۔روس کی
نے سربیا کی آنا ایوانووچ کو شکست دے کر مسلسل تیسری بار اسٹٹ گارٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔روس سے تعلق رکھنے والی27 سالہ شراپووا نے 3۔6، 6۔4 اور 6۔1 کے فرق سے یہ مقابلہ جیتا۔چار بار کی گرینڈ سلام چمپئن نے میچ جیتنے کے بعد کہا ’ میچ کے پہلے ہاف میں میرا خیال تھا کہ آج شاید میرا دن نہیں تاہم میں نے کسی نہ کسی طرح یہ مقابلہ جیت ہی لیا۔‘شراپووا نے کہا ’میں نے سال کا آغاز بہت سست روی سے کیا تاہم مجھے اور میری ٹیم کو دوبارہ ٹائلز جیتنے کے لیے بہت زیادہ محنت کرنی پڑی اور میں ایسا کر کے بہت زیادہ خوش ہوں۔‘سربیا کی آنا ایوانووچ ماریا شاراپووا کے خلاف کھیلے جانے والے نو میں سے سات میچ ہار چکی ہیں۔میچ ہارنے کے بعد آنا ایوانووچ کا کہنا تھا کہ شاراپووا ایک بہترین کھلاڑی ہیں اور جب آپ بڑے کھلاڑیوں کے خلاف بڑے میچ کھیلتے ہیں تو ایسا ہی ہوتا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ آپ کو میچ کے دوران ملنے والے مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہوتی ہے۔