پیرس: نئی مینز ٹینس رینکنگ میں بارسلونا اوپن کے نئے چمپئن کائی نیشکوری 5 درجے بہتری ملنے پر 12 ویں پوزیشن پر براجمان ہوگئے۔تین درجے ترقی نے ارنسٹ گلبز کو ٹاپ 20 میں شامل کرادیا ، اسٹٹ گارٹ ویمنز ٹینس کے سیمی فائنل تک رسائی نے جیلینا جینکووچ کو نئی عالمی درجہ بندی میں ایک درجے ترقی پر 7 ویں پوزیشن دلا دی، ان کیلئے جگہ خالی کرنے والی جرمن پلیئر اینجلیک کیربر ایک قدم پیچھے ہٹنے کے بعد آٹھویں نمبر پر چلی گئیں، تفصیلات کے مطابق پیر کو جاری ہونے والی نئی ویمنز ٹینس ورلڈ رینکنگ میں سربیا کی جیلینا جینکووچ ایک درجے ترقی ملنے پر ساتویں پوزیشن پرفائز ہوگئیں، انھیں یہ بہتری اسٹٹ گارٹ ویمنز ٹینس کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے پر ملی، اگرچہ فائنل فور میں انھیں ہموطن ایناایوانووک نے ہرادیا، جرمن پلیئر اینجلیک کیربر ایک درجے تنزلی کے بعد آٹھویں نمبرپر چلی گئیں، ٹاپ 10 پلیئرز میں ہونے والی یہ واحد تبدیلی ہے، سرینا ولیمز بدستور نمبرون ہیں، جرمنی میں ٹائٹل فتوحات کی ہیٹ ٹرک بنانے والی روسی اسٹار ماریا شراپووا بدستور نویں پوزیشن پر موجود ہیں، چینی پلیئر لینا دوسرے، اگنیسکا ریڈوانسکا تیسرے، وکٹوریا آذرنیکا چوتھے، رومانیہ کی سیمونا ہالیپ پانچویں نمبروں پر ہیں۔جمہوریہ چیک کی پیٹرا کیوٹوا چھٹی پوزیشن سنبھالے ہوئے ہیں، سلواکیہ کی ڈومنیکا سبولکووا نے ٹاپ 10 کی آخری شریک ہونے کا اعزاز قائم رکھا، اطالوی پلیئرسارا ایرانی حسب سابق 11ویں، اینا ایوانووک 12 اور فلاویا پنیٹا 13ویںپوزیشنز پر ہیں، جرمن پلیئر سبائن لیسکی دو درجے تنزلی کے بعد 16ویں نمبرپر چلی گئیں، اس کا براہ راست فائدہ کیرولین ووزینسکی اور کارلا سواریز نیوارو کو پہنچا، دونوں پلیئرز کو ایک ایک درجے ترقی ملی، ووزینسکی 14 اور سواریز نیوارو15ویں نمبروں پر آگئیں، دوسری جانب ورلڈ مینز رینکنگ میں بارسلونا اوپن کے نئے فاتح جاپانی اسٹار کائی نیشکوری 5 درجے ترقی پاکر 12ویں نمبر پر آگئے، ابتدائی 11 پوزیشنز پر کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوئی، بارسلونا میں 9 برس بعد پہلی شکست کا سامنا کرنیو الے دفاعی چمپئن رافیل نڈال کی ٹاپ پوزیشن برقرار رہی البتہ ان کے دوسری پوزیشن پر فائز نووک جوکووک کے درمیان پوائنٹس کا فرق کم ہوگیا، اسٹینسلس واورنیکا تیسرے، راجرفیڈرر چوتھے، ڈیوڈ فیرر پانچویں، ٹوماس بریڈیچ چھٹے، جوآن مارٹن ڈیل پوٹرو ساتویں، اینڈی مرے آٹھویں، میلوس راؤنک نویں،جون اسنر دسویں اور رچرڈ گیسکوئٹ گیارہویں نمبروں پر ہیں، جوئے ولفریڈ سونگا ایک درجے تنزلی پر 13ویں نمبر پر چلے گئے، گریگور دیمیتروف نے ترقی کے دو زینے طے کرکے 14ویں پوزیشن ہتھیالی۔