امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلم امریکی ارکانِ کانگریس الہان عمر اور رشیدہ طلیب کے خلاف سخت اور متنازع بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں کو ملک بدر کر دینا چاہیے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ الہان عمر اور رشیدہ طلیب کو ان کے آبائی ممالک واپس بھیج دیا جائے۔ انہوں نے دونوں ارکان پر سخت الزامات عائد کرتے ہوئے انہیں ذہنی طور پر غیر متوازن قرار دیا۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب منگل کو کانگریس میں صدارتی خطاب کے دوران الہان عمر اور رشیدہ طلیب نے ٹرمپ کی مہاجرت سے متعلق پالیسیوں پر تنقید کی تھی۔
دوسری جانب امریکی مسلم تنظیم کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز نے صدر کے بیان کو تعصب پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی گفتگو سیاسی تقسیم اور نفرت کو ہوا دیتی ہے۔
تنظیم کے مطابق منتخب عوامی نمائندوں کے خلاف اس نوعیت کی زبان جمہوری اقدار کے خلاف ہے اور اس کی مذمت ہونی چاہیے۔