نکوسیا سے موصولہ اطلاعات کے مطابق برطانوی شاہی فضائیہ کے اڈے اکروتیری کو مشتبہ ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
یہ خبر برطانوی وزارت دفاع کے حوالے سے اسکائی نیوز نے دی۔
خبر کے مطابق آر اے ایف اکروتیری پر ہونے والے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ یہ اڈہ لیماسول کے قریب واقع ہے۔
سائپرس کی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ مختلف ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات سے ظاہر ہوتا ہے کہ حملے میں بغیر پائلٹ کے ایک ڈرون کا استعمال کیا گیا، جس سے محدود نوعیت کا نقصان ہوا۔
برطانیہ مشرقی بحیرہ روم میں واقع سائپرس کے دو فوجی اڈوں پر خودمختاری برقرار رکھتا ہے، حالانکہ سائپرس یورپی یونین کا رکن ملک ہے۔ حالیہ کشیدگی کے تناظر میں اس واقعے کو خطے میں سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔