کانپور (نامہ نگار)فیل خانہ تھانہ علاقہ میں موبائل کی ایک دکان میں آتشزدگی کے سبب افراتفری پھیل گئی۔ آگ لگنے کی اطلاع ملنے کے بعد فائر بریگیڈ ملازمین نے کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا ۔ آتشزدگی کے سبب تقریباً سات لاکھ روپئے کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ موصولہ خبر کے مطابق مال روڈ واقع ساگر مارکیٹ میں مایا الیکٹرانک کے نام سے موبائل و ڈی وی ڈی کی دکان واقع ہے۔ کل دیررات دکان میں اچانک شارٹ سرکٹ کے سبب آگ لگ گئی۔ دکانداروں نے آگ لگنے کی اطلاع فائر بریگیڈ محکمہ اور دکان کے مالک کو دی۔ فائر بریگیڈ محکمہ نے کافی مشقت کے بعد آگ پر قابوپایا۔