ایران نے سعودی عرب کے اس اعلان پر تشکر کا اظہار کیا ہے کہ اس کی سرزمین، فضائی حدود یا سمندری حدود ایران کے خلاف استعمال نہیں ہوں گی۔
سعودی عرب میں ایران کے سفیر علیرضا عنایتی نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی سے گفتگو میں کہا کہ ایران سعودی عرب کی اس یقین دہانی کو سراہتا ہے کہ مملکت کی سرزمین، فضائی اور سمندری حدود کو ایران کے خلاف کسی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔
سفیر نے مزید کہا کہ سعودی حکام کی جانب سے بارہا اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف کوئی بھی کارروائی سعودی فضائی، زمینی یا سمندری حدود کے ذریعے نہیں کی جائے گی، جس پر ایران ان کا شکر گزار ہے۔
رپورٹ کے مطابق جنگ شروع ہونے سے قبل بھی سعودی عرب نے تہران اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کی حمایت کی تھی اور واضح کیا تھا کہ ایران پر کسی بھی حملے کے لیے سعودی فضائی حدود استعمال نہیں ہوں گی۔