آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے دلچسپ مقابلے کے بعد انگلینڈ کو صرف 7 رنز سے شکست دے کر مسلسل دوسری مرتبہ فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔ ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس سیمی فائنل میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔









