کویتی: کویت کی وزارتِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے فضائی دفاعی نظام ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں کے جواب میں الرٹ پر ہیں اور جارحانہ کارروائیوں کو ناکام بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔
کویتی وزارتِ داخلہ نے بتایا کہ ایران حملوں کے دوران لینڈ بارڈر سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے دو اہلکار شہید ہو گئے، یہ اہلکار اپنی ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے مارے گئے۔
وزارتِ داخلہ کے بیان میں کہا گیا کہ حملے رات بھر کئی مقامات، خصوصاً کویٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ فائرنگ اور ڈرون حملوں کے دوران ملکی فضائی دفاعی نظام نے کئی میزائل اور ڈرون راستے میں ہی ناکام بنا دیے،حکام نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ محفوظ مقامات پر رہیں اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔