علی گڑھ، اترپردیش: بی جے پی یووا مورچہ کے دو گروپوں کے درمیان سوشل میڈیا اسٹیٹس کو لے کر بڑا جھگڑا ہوگیا۔ پہلے مارپیٹ ہوئی، جس کے بعد دونوں گروپوں کے درمیان تیزی سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ فائرنگ میں تین نوجوان زخمی ہوئے جنہیں جے این میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔







