دبئی ۔کولکاتا نائٹ رائڈرس کے کپتان گوتم گمبھیر نے منگل کو کہا کہ ان کی ٹیم نے انڈین پریمیئر لیگ سات میں تمام تینوں میچ جیت کے قریب پہنچ کر گنوائے ہیں ۔کے کے آر کو پانچویں راؤنڈ کے میچ میں راجستھان رائلز سے سپر اوور ٹائی ہونے کے باوجود شکست جھیلنی پڑی ۔گمبھیراس ہار سے کافی مایوس تھے ۔ میچ کے بعد گمبھیر نے کہا ہارنے والی ٹیم بننا کافی مایوس کن ہے ۔ہمیں بہتر ہونا چاہئے تھا ، ہم نے جو بھی میچ گنوائے ہیں ، اس میں ہم جیت کے قریب تھے ۔گمبھیر نے 45 رنز بنا کر فارم میں واپسی کی ہے ، اس سے پہلے وہ تین بار صفر پر اور ایک بار ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے تھے ۔ اس پر انہوں نے کہا میرا فارم میں لوٹنا اہم تھا ۔ میرا کام کو
شش کرنا اور مثبت رہنا ہے ۔گزشتہ تین سالوں سے میں یہی کر رہا ہوں ۔ امید کرتا ہوں کہ میں آگے بہت جارحانہ رہوں گا ۔ راجستھان رائلز کے سینئر بلے باز اسٹیون اسمتھ نے کل کولکاتا نائٹ رائڈرس پر سپر اوور میں ملی جیت کا سہرا جیمز فاکنرکی گیند بازی کو دیا جنہوں نے 19 ویں اوور میں تین وکٹ نکالے تھے ۔فاکنر نے 19 ویں اوور میں یادو 31 ، روبن اتھپا 0 اور آر ونے کمار 0 کو آؤٹ کیا ۔ اس وقت کے کے آر کو آخری دو اوور میں 16 رن کی ضرورت تھی ۔اسمتھ نے میچ کے بعد کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ فاکنرکے اس اوور نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا ۔ اس وقت تک مقابلہ کانٹے کا تھا بلکہ کے کے آر کا پلڑا بھاری لگ رہا تھا ۔انہوں نے کہاایک اوور میں تین وکٹ گرنے سے نئے بلے باز کے لئے مشکل ہو گئی ۔ جیمز کو مشکل وقت پر اتنا بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر ہمیں میچ میں لوٹانے کا کریڈٹ جاتا ہے ۔