نئی دہلی(بھاشا)سن فارماسیوٹیکل انڈسٹریز کےکو ایشیا کے سب سے امیرارب پتیوں کی فہرست میں شامل کیاگیا ہے جس میںاول نمبر پر ہے ہانگ کانگ کے تاجر لی کاشنگ یہ بات ویلتھ ایکس کی ایک رپورٹ میںکہی گئی ہے۔
ویلتھ ایکس کی رپورٹ کے مطابق شانگھوی ۵ء۱۳؍ارب ڈالر کے نیٹ ورتھ کے ساتھ ساتویں نمبرپر ہیں اوروہ اس فہرست میں شامل ہونے والے واحد ہندوستانی ہیں۔دوسری طرف لی کا شنگ جو اس فہرست میں اول نمبرپر ہیں۔ ان کا نٹ ورتھ۴ء۲۹؍ارب ڈالر ہے۔ شانگھوی نے ۱۹۸۳میں سن فارما سیوٹیکلس کا قیام دماغ امراض کے علاج کا م آنے والی پانچ دوائوں کے ساتھ کیا تھا اوران کی تقسیم کار ٹیم میں صرف دولوگ تھے۔ بعد میں کمپنی کئی گنابڑھی اوراس نے کئی کمپنیوں کوتحویل میں لیا۔نیز سب سے تازہ تحویل سودے میں چارارب ڈالر میں رین بکسی کوخریدا۔وہ سن فارما اڈوانس ریسرچ کمپنی اورشانتی لال ، شانگھوی فائونڈیشن کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر بھی ہے ویسے اس فہرست میںچینیوںکا دبدبہ رہاکیوںکہ ہانگ کانگ اورچین کا اصل کردارسات افراد کی مشترکہ جائداد۷ء۱۲۸؍ارب ڈالر رہی جواس فہرست میں شامل دس لوگوں کی کل جائیدادکا ۷۰فیصد ہے۔ ویلتھ ایکس کے چیف ایگزیکٹیوافسر مائیکولاس رینبس نے کہا کہ ایشیا جائیدا د پیداکرنے کے ۱۵۰؍سال کے چکر میں ایشیا ابھی بھی شروعاتی مرحلے میں ہیں اورہمیں امید ہے کہ آنے والے دنوںمیں اس علاقہ میں جائیداداکی بڑھوتری تیزی سے ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ ایشیائی اقتصادی منظر نامے پر چین کا دبدبہ ہے۔اورچین میں انتہائی زیادہ نٹ ورتھ والے لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔