نئی دہلی ۔ہندوستانی ہاکی ٹیم کے چیف کوچ ٹیری والش نے ورلڈ کپ کے ممکنہ کھلاڑیوں کے پریکٹس کیمپ ملک کے کسی ٹھنڈے علاقے کے بجائے دارالحکومت کی تیز گرمی میں منعقد کرنے پر سخت تنقید کی ہے ۔والش نے بالواسطہ طور پر ہندوستانی کھیل اتھارٹی سائیں پر نشانہ لگایا اور کہا کہ کیمپ کے لئے ان کی پہلی پسند سائیں کا بنگلورواقع مرکز تھا ۔والش سے جب پوچھا گیا کہ کیا
43 ڈگری کے درجہ حرارت والی حالات میں کیمپ منعقد کرنا صحیح ہے جبکہ عالمی کپ ہیگ میں ہونا ہے ، انہوں نے کہا کیا کوئی پسند ہے ؟ یہ میرے ہاتھ میں نہیں ہے ۔
میں شروع سے چاہتاتھا کہ بنگلور میں کیمپ لگایا جائے لیکن اس کے لئے ہمیں نئی ٹرف کی ضرورت پڑتی ۔ میجر دھیان چند قومی اسٹیڈیم میں ٹیم کے پریکٹس سیشن کے بعد مشتعل والش نے پی ٹی آئی سے کہا بنگلور کا موسم زیادہ سہانا ہے ۔ مجموعی طور پر یہ طاقت ، خراب حکمت عملی اور خراب انتظام کا معاملہ ہے ۔ نقصان ہمیں نہیں کھلاڑیوںکو ہو رہا ہے ۔سائی جنوبی مرکز کے خراب ایسٹروٹف کی وجہ سے گزشتہ سال اگست میں سینئر مرد ٹیم کا بنگلور میں کیمپ ہٹا دیا گیا تھا ۔ تب کئی کھلاڑی زخمی ہو گئے تھے جن میں گرمیل سنگھ ، ہربیر سنگھ ، روپندر پال سنگھ اورسنیل اہم ہیں ۔ اس سال ہاکی عالمی کپ 31 مئی سے 15 جون کے درمیان ہالینڈ کے دی ہیگ میں ہوگا جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 15 سے 20 ڈگری سیلسیس تک رہتا ہے ۔