نئی دہلی ۔ جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بلے بازڈی کاک دہلی ڈیر ڈیولس کے ساتھ کھیلنے کا پورا لطف لے رہے ہیں اور کپتان کیون پیٹرسن کی جو تصویر بنائی گئی ہے انہوں نے انگلینڈ کے اس بڑے بلے باز کو اس سے مکمل طور پر مختلف پایا ۔ڈی کاک نے دلی کے پریکٹس سیشن کے علاوہ صحافیوں سے کہا ایمانداری سے کہوں تو میری یہ آئی پی ایل سے پہلے کبھی پیٹرسن سے بات یا ملاقات نہیں ہوئی تھی ۔ لوگوں نے ان کے تکبر کو لے کر کافی باتیں کی ہے لیکن میں نے ان میں ایسا کچھ نہیں دی
کھا ۔ اس لئے لوگ جب ان کے بارے میں ایسی باتیں کرتے ہیں تو میں نہیں جانتا کہ ان کا مطلب کیا ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا پیٹرسن میدان پر کافی جارحانہ لگتا ہے کیونکہ کپتان کو اپنے کھلاڑیوں کو چوکنا رکھنا ہوتا ہے ۔ڈی کاک نے تسلیم کیا کہ وہ گزشتہ سال سنراجرس حیدرآباد کے مقابلے میں دلی کے ساتھ زیادہ آرام دہ محسوس کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا جب آپ کے ارد گرد جانے پہچانے چہرے ہوں تو مدد ملتی ہے ۔ میں گیری کسرٹن اور اسسٹنٹ کوچ روب والٹرس کے رہنے سے کافی آرام دہ محسوس کرتا ہوں ۔ خوش قسمت ہوں کہ جن لوگوں کو میں جانتا ہوں وہ میرے ارد گرد ہیں ۔ڈی کاک نے کہا سنراجرس کے ساتھی عملے میں کافی آسٹریلیائی تھے ۔ میرے کہنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں حیدرآباد میں غیر آرام دہ تھا ۔