نئی دہلی ۔راجستھان رائلس کے بلے باز کرون نائر نے کہا کہ کپتان شین واٹسن اور راہل دراوڑ کی ہدایت سے انہیں سلامی بلے باز کے طور پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں مدد ملی ۔ نائر نے 50 گیندوں میں ناٹ آئوٹ 73 رن بنائے ، جس سے ان کی ٹیم گزشتہ رات دہلی ڈیر ڈیولس کے پانچ وکٹ پر 152 رن کا تعاقب کرنے میں کامیاب رہی ۔ انہوں نے کہا آپ پر ہمیشہ دباؤ ہوتا ہے جب کوئی بہترین کھلاڑی ڈگ بائوٹ میں انتظار کر رہا ہوتا ہے ۔ میں کریز پر زیادہ دیر تک ٹکنا چاہتا تھا اور اتحادی عملے نے بھی اچھا کرنے کے لئے میری مدد کی ۔ نائر نے کہا یہاں تک کہ راہل دراوڑ نے مجھے اعتماد سے کھیلنے کو کہا اور کریز پر زیادہ وقت خرچ کو کہا ۔ان سے کافی مدد ملی ۔ اننگ کی شروعات کرنے کے بارے میں کرناٹک کے اس کھلاڑی نے کہا میں جونیئر سطح پر اننگ کی شروعات کرتا تھا لیکن کرناٹک رنجی ٹیم میں اننگز شروع کرنے کی جگہ خالی نہیں تھی۔پھر سے اننگ کی شروعات کرنے کے بعد مجھے لگتا ہے کہ میں نے اچھی طرح تال میل بٹھایا ۔