نئی دہلی۔نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر سائمن ڈول کو لگتا ہے کہ ہم وطن کوری اینڈرسن ا سٹارکھلاڑیوںسے سجی ممبئی انڈینس میں خود کو ثابت نہیں کر پا رہے ہیں کیونکہ وہ آئی پی ایل نیلامی میں بڑی رقم میں خریدے جانے کا دباؤ محسوس کر رہے ہیں ۔ ڈول نے یہاں انٹرویو میں کہا کوری کے لئے اپنے پہلے آئی پی ایل میں جارحانہ کھیل کا مظاہرہ ہمیشہ مشکل ہوتا ہے کیونکہ ممبئی انڈینس نے اس کو کافی بڑی رقم میں
خریدا تھا جس سے اس کے اوپر دباؤ بڑھ گیا تھا ۔ اس سیشن میں گزشتہ چمپئن ممبئی انڈینس کے مایوس کن مہم کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا ان کی ٹیم گزشتہ سال جیسی نہیں ہے اسلئے اب کوری پر مظاہرہ کرنے کا کافی دباؤ ہے ۔لیکن اس نوجوان کھلاڑی کے ساتھ ایسا نہیں ہونا چاہئے ۔ ممبئی انڈینس نے اینڈرسن کوکھلاڑیو ں کی نیلامی میں 4۔ 5 کروڑ روپے میں خریدا تھا ، جنہوں نے جنوری میں ویسٹ انڈیز کے خلاف محض 36 گیندوں میں سب سے تیز سنچری جڑکر کرکٹ کی دنیا میں سنسنی پھیلا دی تھی ۔
ٹیم انتظامیہ نے گلین میکسویل اور ڈیون اسمتھ جیسے کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کے بجائے نیوزی لینڈ کے اس آل راؤنڈر کو خریدنے کا فیصلہ کیا جبکہ اے دونوں کھلاڑی بالترتیب پنجاب اور چنئی سپر کنگ کے لئے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔