گرمیوں کے موسم میں تربوز کا استعمال صحت کے ساتھ ساتھ روح کو تازہ رکھنے کیلئے مفید تو ہے ہی لیکن ساتھ ہی ساتھ اس کے بیج کے بھی بے شمار فوائد ہیں۔ماہرین کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق کے مطابق تربوز کے بیج دل کے امراض کے ساتھ ساتھ ذیابیطس اور جلد کیلئے بھی مفید ہیں۔تحقیق کے مطابق تربوز کے بیج میں شامل آئرن،پوٹاشیم اور وٹامن بالوں کومضبوط بناتا ہے اورچہرے پر موجود داغ دھبے دور کرنے میں مدد دیتا ہے۔