کانپور (نامہ نگار)جشن غریب نواز کے سلسلہ میں آل انڈیا غریب نواز کونسل کی جانب سے ایک جلسہ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر کونسل کے جنرل سکریٹری مولانا محمد ہاشم اشرفی نے ٹینڈر فٹ ماڈل اسکول میں منعقدہ جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان خواجہ غریب نواز کا ملک ہے اور ملک کو کوئی ظالم نہیں چلا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح غریب نواز کا آستانہ ہندومسلم ،سکھ،عیسائی کے لئے عقیدت کا مرکز ہے اسی طرح دہلی کی راجدھانی میں وہی حکمراں ہوسکتا ہے جو فرقہ پرست نہ ہو ،بلا تفریق مذہب
وملت عدل وانصاف کرسکتاہو اور دبے کچلے انسانوں کے حقوق کی حفاظت کرسکتاہو۔
انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ملک وقانون کے دستور کو کچھ نہیں سمجھتے۔اس لئے وہ پولنگ اسٹیشن پر جاکر کنویسنگ کرتے ہیں ایسے لوگوں کو رہنے اور چلنے کا طریقہ نہیں معلوم تو وہ لوگ ملک کو کیا چلائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مودی کی لہر میڈیا کے لئے لہر ہوسکتی ہے لیکن عوام کے لئے قہر ہے۔ ایسے لوگوں کا راستہ سیکولر لوگ ۱۶مئی کو روک دیں گے۔