کانپور شہر(نامہ نگار)حفاظت کے پیش نظر پولیس انتظامیہ کی جانب سے کانپور سینٹرل اسٹیشن پر چیکنگ مہم شروع کی گئی۔واضح رہے کہ تین دن قبل چنئی اسٹیشن پر ٹرین میں دھماکے کے پیش نظر یہ مہم شروع کی جارہی ہے۔مہم کے دوران پولیس ملازمین نے مسافروں کے بیگ ودیگر سامان کی تلاشی لی۔ پولیس نے میٹل ڈیٹیکٹر کے ذریعہ بھی سامان کی تلاشی لی۔تلاشی کے دوران تاجروں سے پوچھ گچھ،ڈبوں کی چیکنگ کرنے کے بعد انہیں جانے کی اجازت دی گئی۔ مذکورہ مہم میں جی آرپی وآر پی ایف کے جوانوں نے اسٹیشن کے تمام پلیٹ فارموں کی چیکنگ کی۔