ہاپوڑ (نامہ نگار)کوتوالی علاقہ کے کوٹھی گیٹ واقع کنفیکشنری کی دکان میں سنیچر کی دیر رات شارٹ سرکٹ کے سبب آگ لگ گئی۔کچھ ہی دیر میں آگ نے خطرناک صورت اختیار کرلی۔ دکان کے مالک نے آتشزدگی کی اطلاع فائر بریگیڈ محکمہ کو دی۔ محکمہ کے ملازمین نے کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔آتشزدگی کے سبب دکان میں رکھا ہوا لاکھوں کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ موصولہ خبر کے مطابق کوٹھی گیٹ پر لوکیش کمار کی کنفیکشنری کی دکان واقع ہے۔ سنیچر کو شارٹ سرکٹ کے سبب دکان میں آگ لگ گئی۔ دکان کی چھت پر سورہے عمران نے دکان سے دھواں نکلتا ہوا دیکھ کر شور مچایا۔شور کو سن کر جائے موقع پر لوگ جمع ہوگئے۔عمران نے فائر بریگیڈ محکمہ کو آگ لگنے کی اطلاع دی کچھ ہی دیر میں فائر بریگیڈ ملازمین موقع پر پہنچ گئے اور کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔ دکان کے مالک لوکیش نے بتایا کہ آتشزدگی سے دکان میں رکھے ہوئے ڈیپ فریزر،انورٹرسمیت تمام سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ سامان کی
قیمت تقریباً تین لاکھ روپئے ہے۔