پاکستان اور سعودی عرب اسٹریٹیجک دفاعی شراکت دار ہیں، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی مخالفت کے معاملے میں اسلام آباد کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں۔

یمن کے دارالحکومت صنعاء میں 20 جولائی 2026 کو ہزاروں حوثی حامی ایک سعودی مخالف ریلی میں شریک ہیں
حوثی گروپ نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ سعودی عرب کے خلاف “بحری ناکہ بندی” نافذ کرے گاتصویر:
گزشتہ ہفتے ایرانی حمایت یافتہ یمنی حوثی باغیوں کے گروپ کی جانب سے بحیرہ احمر میں سعودی تیل بردار بحری جہازوں پر ہونے والے حملوں کی پاکستان نے سخت مذمت کی اور خبردار کیا کہ یہ کشیدگی پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔






