ممبئی(وارتا)بالی ووڈ کی نئی ہدایت کارہ اورجاوید اختر کی بیٹی زویااخترکی نئی فلم دل دھڑکنے دوکیلئے پرینکاچوپڑا، رنویر سنگھ اورفرحان اختر۹۰دن تک جہاز پر رہنے جارہے ہیں۔ ۲۰۰۹میںآئی فلم لک بائی چانس سے بطورہدایت کاراپنے کیریئر کی شروعات کرنے والے زویااختر اب دل دھڑکنے دو کے نام سے فلم بنانے جارہی ہیں بتایا جاتاہے کہ زویا کی یہ فلم بھائی بہن کے رشتوںپر مبنی ہے ۔ اس فلم کی زیادہ تر شوٹنگ جہاز میں کی جائے گی ۔ بتایا جاتاہے کہ اس فلم کی شوٹنگ ۱۷؍مئی سے اسپین میں شروع کی جائے گی۔ جہاں۹۰دن اداکاروںکو جہاز پر رہنا ہوگا۔زویانے پوری پلاننگ کرلی ہے اوروہ ۱۳؍مئی کو اپنے اداکاروں کے ساتھ اسپین جارہی ہیں۔ اس فلم میں پرینکا چوپڑارنویر سنگھ کی بڑی بہن کا کرداراداکرتی نظرآسکتی ہیں۔اس فلم میں انل کپور اورانوشکا شرما بھی کام کرنے جارہے ہیں۔ یہ فلم آئندہ سال پانچ جون کو ریلیزہوسکتی ہے۔