ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محبی نےکہا ہےکہ امریکا کی جانب سے معاشی جنگ کا مقابلہ کرنےکے لیے بھی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔
امریکی صدر کی جانب سے ایران کے خلاف انتہائی شدید معاشی جنگ شروع کرنے کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے پاسداران انقلاب کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ بیان دراصل فوجی میدان میں دشمن کی ناکامی کا بالواسطہ اعتراف ہے، اگر امریکا نے فوجی میدان میں کامیابی حاصل کی ہوتی تو اسے معاشی جنگ شروع کرنے کی ضرورت پیش نہ آتی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم امریکا کی آنکھوں کے سامنے ہی معاشی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور امریکا کو نظرانداز کرکے اپنے معاملات آگے بڑھا رہے ہیں، آپ کو مستقبل قریب میں اس کے نتائج بھی نظر آئیں گے، ایران کو اپنی معاشی صورتحال کے حوالے سے کوئی بڑا خدشہ نہیں ہے۔