xبالی وڈ کے سپراسٹار عامر خان نے اپنا وزن کم کرنے کیلئے سخت محنت شروع کردی ہے۔
میڈیا کے مطابق عامر خان اپنی کامیاب فلم ‘لگان’ کے برسوں بعد ایک بار پھر اسپورٹس فلم بنا رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکار ڈائریکٹر آشوتوش گواریکر کے ساتھ اسپورٹس فلم ‘للکار’ کی تیاری کررہے ہیں اور اس فلم کے بارے میں توقع کی جا رہی ہے کہ اس کی کہانی 1952 میں بھارت اور پاکستان کے درمیان کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز پر مبنی ہوگی۔
واضح رہے عامر خان اس سے قبل بھی اپنی فلموں کے مختلف کردار کیلئے اپنے وزن میں کمی اور اضافہ کرچکے ہیں جبکہ ان کی عمر اس وقت 61 سال ہے۔