کریلا گرم ، خش، بلغم کو چھانٹتا ہے۔ بادی کو مٹاتا ہے، پیٹ کے کیڑوں کو مارتا ہے۔ بلغمی مزاج والوں کو خاص طور پر مفید ہے۔ اپھارہ کو دور کرتا ہے۔ پیشاب آور ہے۔ لقوہ ، گٹھیا، جلودہر، پیچش اور پتھری کیلئے مفید ہے۔ قوت باہ کو بڑھاتا ہے۔ بھوک خوب لگاتا ہے۔ اعضاء رئیسہ کو طاقت دیتا ہے۔ بغیر کھٹائی کے اور تیل کے بجائے گھی میں پکانا بہتر ہے۔