کانپور (نامہ نگار)بجریا تھانہ علاقہ کے تحت رہائشی علاقہ میں واقع ریڈی میڈ گارمنٹ کے گودام میں زبردست آگ لگ گئی۔مقامی لوگوں نے آگ لگنے کے واقعہ کی اطلاع فائر بریگیڈ محکمہ کو دی۔ اطلاع ملنے کے بعد تین گاڑیوں نے کافی مشقت کے بعد آگ پر قابوپایا۔
خبر کے مطابق بجریا واقع لکڑی منڈی کے قریب بچوں کے کپڑے تیار کئے جاتے ہیں۔ کل دیر رات ریڈی میٹ کپڑوں کے گودام میں اچانک آگ لگ گئی۔دھواں نکلتا ہوا دیکھ کر مقامی باشندہ راجیش نے پولیس وفائر بریگیڈ محکمہ کو اطلاع دی۔ اسی دوران آگ نے خطرناک شکل اختیار کرلی۔ آگ لگنے کے بعد اپنے اپنے گھروں سے لوگ باہر نکل آئے۔تنگ گلیوں میں فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو جائے موقع پر پہنچنے میں کافی مشقت اٹھانی پڑی۔ فائر بریگیڈ کی تین گاڑیوں اور فائر بریگیڈ محکمہ کے ملازمین نے دوگھنٹہ کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔ فائر بریگیڈ افسر نے بتایا کہ اس معاملے کی جانچ کی جائے گی کہ رہائشی علاقہ میں کس بنیاد پر کپڑے کے گودام میں کام کیا جارہاتھا۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک گودام مالک کانام معلوم نہیں ہوسکا اس کا پتہ لگایا جارہاہے۔ فی الحال آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہے۔