گورکھپور (نامہ نگار)بابارام دیو کے بیان پر لوگوں کا شدید ردعمل جاری ہے۔ امبیڈکر وادی جاگرن منچ کے لوگوں نے اس سلسلہ میں ریلی نکالی اور بابارام دیو کے پتلے کو نذرآتش کیا۔ منچ کے قومی صدر چندر شیکھر نے کہا کہ بابارام دیو وقتاً فوقتاً غلط بیانات دینے کے عادی ہوگئے ہیں اس لئے انہیں گرفتار کیا جانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ پسماندہ طبقوں کا رہنما بننے کی کوشش کررہے ہیں۔انہیں محسوس ہوتا ہے کہ پسماندہ طبقوں کی حمایت ملنے کے بعد انہیں گمراہ کردیا جائے گا لیکن شاید انہیں معلوم نہیں کہ بابارام دیو کی حقیقت پسماندہ سماج کے لوگ بخوبی سمجھتے ہیں۔ رام دیو پسماندہ خواتین کے نہیں بلکہ خواتین سماج کے مخالف ہیں۔اس موقع پر بہادر نشاد نے کہا کہ دلت اور پسماندہ طبقہ کے لوگ رام دیو کو سنتوں کے برابر درجہ دیتے تھے لیکن رام دیو نے دلتوں کے خلاف غلط الفاظ کا استعمال کرکے اپنی شبیہ کو خراب کرلیا ہے۔ادے راج ایڈوکیٹ نے کہا کہ مقدم
ہ درج ہونے کے باوجود رام دیو کو گرفتار نہیں کیا گیا۔اوم پرکاش نے کہا کہ رام دیو سیاسی پارٹیوں کے ورغلانے میں آکر دلت خواتین کو بدنام کررہے ہیں۔ مظاہرین میں امیش چندر، امر پاسوان،رام سیوک پرساد،ڈی کے بھارتیہ، چندر شیکھر، دلیپ راج، اکھلیش ،سنجے پرکاش اور ستیم وغیرہ موجود تھے۔