گورکھپور (نامہ نگار)سماجوادی پارٹی کے صدر پارلیمانی حلقہ انچارج نعیم الحسن نے کہا ہے کہ سماجوادی پارٹی ترقی کے نام پر پارلیمانی انتخاب لڑرہی ہے۔ گزشتہ دو سال کے کے مدت کار میں حکومت نے جتنے ترقیاتی کام کئے ہیںکسی بھی حکومت نے اتنے ترقیاتی کام نہیں کئے۔یہی وجہ ہے کہ ریاست کے عوام سماجوادی پارٹی کے ساتھ ہیں۔نعیم الحسن جعفرابازار اور دھرم شالہ بازار میں انتخابی جلسہ سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایمبولنس خدمات، اسپتالوں میں جانچ ومفت دوامہیا کرانے کا بندوبست سماجوادی پارٹی حکومت کی دین ہے۔کالیسر سے پیڈلے گنج تک فورلین سڑک،نکہا میں فلائی اوور تعمیر کرواکر سماجوادی پارٹی نے گو
رکھپور سمیت پوروانچل کی ترقی کرنے کی کوشش کی ہے۔ جبکہ موجودہ رکن پارلیمنٹ نے ترقی کے لئے ٹھوس قدم نہیں اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھاد کارخانہ ابھی تک بند ہے۔صدر پارلیمانی نشست کی امیدوار راج متی نشاد،ضلع صدر اودھیش یادووکارپوریٹر شاہد انصاری نے کہا کہ فرقہ پرست طاقتوں سے سماجوادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ کے علاوہ کوئی رہنما نہیں لڑسکتا۔اسی لئے ان کے ہاتھوں کو مضبوط کرنے کے لئے ایس پی امیدواروں کی کامیابی ضروری ہے۔