لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ بی ایس پی کی قومی صدر و ریاست کی سابق وزیر اعلیٰ مایاوتی پارٹی کے امیدواروں کی حمایت میں کل پوروانچل کے دیوریا و اعظم گڑھ ضلع میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گی۔ پارٹی کی قومی صدر دیوریا ضلع میں واقع گورنمنٹ انٹر کالج میدان میںایک انتخابی جلسہ کو خطاب کریں گی، لال گنج محفوظ پارلیمانی نشست کیلئے اعظم گڑھ ضلع کے گاؤں کھریواں سرائے میدان میں دوسرے جلسہ کو خطاب کریں گی۔