لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ بی جے پی اپنی شکست کو سامنے دیکھ کر اب اپنے پرانے فرقہ پرستی کے رویہ پر اتر آئی ہے۔ فیض آباد کی ریلی کے ڈائس پر رام کی تصویر اور مجوزہ مندر کی تصویر لگاکر انہوں نے اپنا ایجنڈا واضح کردیا ہے کیونکہ ترقی کے نام پر مبینہ گجرات ماڈل اترپردیش میں کار آمد ثابت نہیں ہو رہا ہے۔ آج اترپردیش کانگریس نے بی جے پی وزیر اعظم عہدہ کے امیدوار کے خلاف تحریری شکایت چیف الیکٹورل افسر کے سپرد کر دی ہے جس میں مطالبہ کیاگیا ہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے سبب مودی کی انتخابی مہم پر پابندی عائد کی جائے کیونکہ اس کی وجہ سے ریاست میں فرقہ پرستی کا خطرہ پیدا ہو گیاہے۔