ممبئی(بھاشا)بالی ووڈ اداکارہ پرینکاچوپڑاکا کہنا ہے کہ انھیں اپنی زندگی پر بننے والی فلم سے کوئی پریشانی نہیں ہے لیکن اسے صحیح وقت پر بنایا جاناچاہئے۔بتایاجاتاہے کہ اسیم مرچنٹ پرینکا کی زندگی پر ایک فلم بنانے جارہے ہیں ۔ کہاجاتاہے کہ اسیم پرینکا کے ماڈلنگ کے دنوںمیںا ن کے دوست تھے۔ اسیم آخری بار سلمان خان کی فلم وانٹیڈ میں ایک چھوٹے سے کردار میں نظرآئے تھے۔ پرینکا پر بننے والی فلم کے ساتھ وہ فلمسازی کے شعبہ میں قدم رکھیں گے۔۳۱؍سال کی پرینکا نے کہا کہ اچھا لگا یہ جان کر کہ لوگ میری زندگی پر فلم بنارہے ہیں۔ لیکن مجھے نہیں لگتا ہے کہ میں اتنی بڑی اداکارہ ہوں کہ کوئی میری زندگی پر فلم بنائے۔ ابھی تو بہت کچھ رہ گیا ہے زندگی میں حاصل کرنے کو اس لئے جب میں ۴۰کی ہوجائوں اورتب کوئی یہ فلم بنائے تو بہتر ہے۔فی الحال پرینکا ہندوستانی باکسر میری کام کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کرداراداکررہی ہیں۔