سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی (گاکا) نے تازہ نوٹم A3604/26 میں ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی بندش میں مزید 5 دن کی توسیع کردی ہے جس کے تحت ریاض ایئرپورٹ 17 اکتوبر کی رات 12 بجے تک بند رہے گا جبکہ یومیہ 750 پروازیں متاثر ہونگی۔
حکام کے مطابق 3 روز میں ریاض کی 2000 پروازیں منسوخ ہوگئی ہے جبکہ سعودیہ
کے 3 بڑے ائیرپورٹ پر دباؤ میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔
حوثیوں کے حملوں کے بعد ریاض ایئرپورٹ کو 10 اکتوبر کی دوپہر 2 بجے بند کیا گیا تھا جس میں 2 بار توسیع کی گئی۔







