رام پور (نامہ نگارف) گزشتہ دنوں تھانہ پرواہی علاقہ کے گاؤں میں ضعیف کی موت کا معمہ پولیس نے حل کرلیا۔قاتل اس کا حقیقی بیٹا نکلا۔غورطلب بات یہ ہے کہ تھانہ پرواہی کے گاؤں نورت نگر کے رہنے والے ۶۰سالہ جھاؤ لال کا گزشتہ ۲مئی کو اس کے گھر میں سوتے وقت قتل کردیا گیاتھا۔نامعلوم افراد کے نام سے رپورٹ درج کرکے تلاش شروع کی گئی تھی۔پولیس نے تین دن بعد قتل کا راز فاش کرتے ہوئے اس کے بیٹے کو گرفتار کرلیا۔اخبارنویسوں کے سامنے پولیس سپرنٹنڈنٹ دفتر میں تیج ویر سنگھ نے بتایا کہ ضعیف باپ کا قاتل اس کا بڑا بیٹا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مقتول کے تین بیٹے ہیں۔وہ اپنے بڑے بیٹے کے ساتھ رہتا تھا۔ اس کے پاس ۵ایکڑ زمین تھی۔ زمین کے مقتول نے چار حصے کئے تھے۔جو اپنے چاروں بیٹوں کو مساوی طور پر تقسیم کردیئے تھے۔کچھ دن پہلے اس سلسلہ میں دونوں کے مابین جھگڑا بھی ہواتھا۔بڑے بیٹے نے باپ کے حصہ کی فصل فروخت کردی تھی۔اور اس نے اپنے باپ کو اس کے پیسے بھی نہیں دیئے تھے۔ وہ شراب پینے کا بھی عادی تھا۔ اس معاملے میں اختلاف ہونے پر اس نے باپ کو قتل کردیا۔