لکھنؤ۔(نامہ نگار) مودی کو وزیراعظم بنانا قومی مسئلہ بن گیا ہے ۔ اترپردیش میں مافیا کی حکومت ہے جس ریاست میں بی جے پی کی حکومت ہے وہاںمافیاؤں کا گذر نہیں ہے۔ انہوں نے مدھیہ پردیش کی چنبل گھاٹی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چنبل گھاٹی سے لوگ خوفزدہ ہیں لیکن ہم نے پولیس انتظامیہ کا جلسہ کرکے صاف لفظوں میں کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔ اور ہدایت پرعمل درآمد ہوا۔ جس کے نتیجے میں چنبل گھاٹی سے ہی نہیں بلکہ مدھیہ پردیش کی سرزمین سے نکسل واد اور مافیا واد کاخاتمہ ہوگیا ۔ اور اب وہاں کے لوگ امن وچین کی زندگی گذار رہے ہیں یہ بی جے پی کا اہم کارنامہ ہے۔ اترپردیش حکومت کے پاس کوئی منصوبہ نہیں ہے وہ صرف ووٹ بینک کی سیاست کررہی ہے یہی وجہ ہے کہ یہاں مافیا کی حکومت ہے۔ یہی اترپردیش کسی زمانے میں ملک کی ایک اہم ریاست تھی۔ ملک کو ترقی کا سہارا اسی ریاست سے ملتا تھا۔چونکہ ریاستی حکومت کی پالیسیاں درست نہیں ہے اس لئے ریاست کی یہ حالت ہے۔ ان خیالات کا اظہارچوہان نے کیا۔ انہوں نے کانگریس کی پالیسیوں پر بھی سخت تنقید کی۔ اور کہا کہ کانگریس کے دور حکومت میں غریبی اور بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریبی ہٹانے کی بات ملائم سنگھ ،مایاوتی اور راہل گاندھی کررہے ہیں ۔ راہل گاندھی آج غریبوں کی ترقی کی بات کرتے ہیں۔ ان کی دادی اور ان کے والد بھی یہی کہتے رہے ہیں۔لیکن دراصل کانگریس کے دور حکومت میں
غریبی اور بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔