ممبئی۔ممبئی انڈینس سے آئی پی ایل میچ میں شکست کھانے والی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی نے کہا کہہدف کو حاصل کیا جا سکتا تھا لیکن انہیں بہتر بلے بازی کی ضرورت تھی ۔ روہت شرما کی قیادت والی ٹیم ممبئی انڈینس نے آئی پی ایل میچ میں کل یہاں رائل چیلنجرس بنگلور پر 19 رن کی جیت درج کی۔ممبئی ٹیم نے روہت ناٹ آئوٹ 59ناٹ آئوٹ نصف سنچری اور کیرون پولارڈ43کے ساتھ ان کی پانچویں وکٹ کی 97 رن کی ساجھیداری کی مدد سے پانچ وکٹ پر 187 رن کا اسکور کھڑا کیا اس کے جواب میں آرسی بی کی ٹیم آٹھ وکٹ پر 168 رنز بنا سکی۔ کوہلی نے کل یہاں کہا کہہدف کو حاصل کیا جا سکتا تھا۔ ہم بہتر سمجھ کے ساتھ بلے
بازی کر سکتے تھے ۔ایک اور شراکت کی ضرورت تھی۔ہمیں بہترین شروعات ملی لیکن ہم اس کا فائدہ نہیں اٹھا پائے ۔ انہوں نے کہاسبھیٹیم سخت کرکٹ کھیلتی ہیںاور ایسی چیزیں ہو جاتی ہیں۔اگر ہم بہتر کھیلتے تو جیت سکتے تھے۔ہم امید نہیں چھوڑ رہے۔ ہمیں اگلے سات میں سے کم سے کم پانچ میچ جیتنے ہوں گے۔رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی آئی پی ایل کے موجودہ اجلاس میں سب سے زیادہ ’ تلاش ‘کئے گئے کھلاڑی ہیں جبکہ دوسرا نمبر چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کا ہے۔ رائل چیلنجرز بنگلور کے یوراج سنگھ تیسرے مقام پر ہیں۔ کولکاتا نائٹ رائڈرس کے کرس لن چوتھے مقام پر ہیں۔کنگز الیون پنجاب کے وریندر سہواگ اگرچہ رنز نہیں بنا پا رہے ہوں لیکن ’تلاش ‘کے معاملے میں پانچویں نمبر پر ہے۔ کے کے آر کے کپتان گوتم گمبھیر اور کنگز الیون پنجاب کے گلین میکسویل اگلے دو مقامات پر ہیں۔بنگلور کے گیل ، چنئی کے سریش رینا اور سنراجرس حیدرآباد کے شکھر دھون بھی ٹاپ ٹین میں ہیں۔