نئی دہلی۔پاکستان میں پیدا ہوئے جنوبی افریقی اسپنر عمران طاہر آئی پی ایل سات کے باقی میچوں میں دہلی ڈیر ڈیولس کی ٹیم میں آسٹریلیائی تیز گیند باز ناتھن کولٹر نائل کی جگہ لیں گے طاہر آج کولکاتا نائٹ رائڈرس کے خلاف دہلی ڈیر ڈیولس کے لئے کھیل سکتے ہیں ۔ آئی پی ایل کی تکنیکی کمیٹی نے اس تبدیلی کو آج منظوری دے دی ۔کولٹر نائل کو 21 اپریل کو چنئی سپر کنگز کے خلاف میچ کے دوران ہیمسٹرنگ میں چوٹ لگی تھی ۔اس درمیان ممبئی انڈینس کے ظہیر خان اور دہلی ڈیر ڈیولس کے سوربھ تیواری بھی چوٹوں کی وجہ سے آئی پی ایل کے موجودہ سیشن کے باقی میچ نہیں کھیل سکیں گے ۔ کنگس الیون پنجاب کے خلاف وانکھیڑے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے ممبئی کے میچ کے دوران اپنے آخری اوور کی تین گیند پھینکنے کے بعد ہی ظہیر کی بازو میں مسل آ گیا تھا ۔ وہیں سوربھ ابھی تک ایک بھی میچ نہیں کھیلے ہیں لیکن ان کے کندھے کی چوٹ سنجیدہ ہو گئی ہے ۔
ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما نے آئی پی ایل میچ میں کل یہاں رائل چیلنجرز بنگلور پر 19 رن کی جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم کو دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بلے بازی ، فیلڈنگ اور بولنگ تینوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ممبئی کی طرف سے سب سے زیادہ 59
رن بنانے والے روہت نے میچ کے بعد کل کہا ہم نے میچ کی پہلی گیند سے آخری گیند تک اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ہم نے اچھی بلے بازی کی۔فیلڈروں نے کچھ شاندار کیچ لئے جبکہ گیند بازی بھی اچھی رہی۔کھلاڑیوں کو مکمل کریڈٹ جاتا ہے وانکھیڑے اسٹیڈیم پر اوس کے درمیان بولنگ کے بارے میں پوچھنے پر روہت نے کہا وانکھیڑے پر آخری اوورز میں ہمیشہ اوس دیکھنے کو ملتی ہے ۔ایسے میں بولنگ کرنا آسان نہیں تھا۔ پون سیال نے پہلے دو اوور بہت مہنگے رہنے کے باوجود واپسی کی اور اچھی گیند بازی کی ۔اس نے وراٹ کوہلی کی شکل میں اہم وکٹ حاصل کی جس سے ہم رنز رفتار کو روکنے میں کامیاب رہے۔ ہم نے باقاعدہ وقفے پر وکٹ حاصل کئے جس سے وہ لے میں نہیں آ سکے۔ انہوں نے کہامجھے خوشی ہے کہ میں بھی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرپایا ۔ روہت نے ساتھ ہی امید ظاہر کی ان کی ٹیم اس سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے ناک آئوٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے گی۔