امریکی صدر ٹرمپ نے بائیڈن انتظامیہ کو فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی خرابی کا ذمہ دار قرار دے دیا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ نے جس چیز کو چھوا وہ خراب ہوگئی، بڑی رقم غیر دانش مندانہ طور پر خرچ کی گئی۔
امریکی صدر نے کہا ان کی انتظامیہ کے پاس فلائٹ کنٹرول سسٹمز کا علم اور منصوبہ ہے، اگر کانگریس ائیر ٹریفک کنٹرول کے لیے اشد ضروری رقم کی منظوری دے تو ہم اسے تیزی سے بہتر بنا سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے موجودہ ائیر کنٹرول سسٹم کا زیادہ تر حصہ 50 سال پرانا ہے، اسے بہتر کرنے کے لیے کانگریس کو منظوری دینا ہوگی۔
ایک اور پوسٹ میں امریکی صدر نے کہا کہ بائیڈن کے ایف اے اے چلانے کے طریقہ کار نے ادارے کو کئی سال پیچھے دھکیل دیا۔