امریکی سینیٹ کی اپروپری ایشنز کمیٹی نے ایک نئے امریکی جوہری بم کے لیے کا نیا نام ظاہر کیا ہے۔
دفاعی امور پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق اس بم کے کا نام تازہ ترن بجٹ دستاویزات میں سامنے آیا ہے۔
سینیٹ کے بجٹ مسودے میں B94 کے نام سے ایک نئے امریکی جوہری ہتھیار کے سامنے آنے سے زیر زمین گہرائی میں موجود اہداف کو تباہ کرنے کی امریکی صلاحیتوں کے بارے میں بحث دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔
دفاعی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ یہ بم زمین میں گہرائی تک پہنچ کر تباہی پھیلانے والا ایک خصوصی جوہری ہتھیار ہو سکتا ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق B94 کا نام مالی سال 2027 کے لیے امریکی محکمہ توانائی کے فنڈنگ بل کے ساتھ منسلک ایک وضاحتی دستاویز میں پایا گیا ہے۔
بجٹ مسودے میں B94 پروگرام کے لیے اضافی 7 کروڑ 71 لاکھ 8 ہزار ڈالر مختص کیے گئے ہیں تاہم اس دستاویز میں نئے بم کی خصوصیات ڈیزائن یا دیگر تفصیلات کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔
رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ اگر B94 واقعی کسی نئے جوہری بم کا نام ہے تو یہ تین دہائیوں سے زائد عرصے میں اپنی نوعیت کا پہلا نیا جوہری ہتھیار ہوگا۔
واضح رہے کہ امریکی فوج کے پاس اس وقت زمین کی انتہائی گہرائی میں موجود اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے خصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا صرف ایک جوہری بمB61-11 موجود ہے۔ اس بم کی زیادہ سے زیادہ تباہ کن صلاحیت 340 سے 400 کلوٹن کے درمیان بتائی جاتی ہے جبکہ امریکی ذخیرے میں ان بموں کی تعداد بھی 100 سے کم بتائی جاتی ہے۔