چندوسی (نامہ نگار)مردآباد بجلی محکمہ کی ویجلنس ٹیم نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے۔ ایک اسپیلر مالک کے موقع پر موجود نہ ہونے کی وجہ اس کی سپلائی کو منقطع کردیا گیا۔ ویجلنس ٹیم کے انچارج وجے کمار نے کوتوالی پولیس کو ساتھ لے کر خورجہ گیٹ واقع ادے شنکر شرما کے اسپیلر پر چھاپہ مارا۔ کارخانہ بند تھا۔ جبکہ کارخانہ کے مالک ادے شنکر کا مکان کارخانہ کی دوسری منزل پر واقع ہے۔ جب مالک مکان بلانے پر بھی نہیں پہنچا تو ٹیم نے بجلی کے باہر کھڑے ہوئے پول سے کارخانہ کی بجلی سپلائی کومنقطع کردیا۔اسپیلر کے مالک ادے شنکر نے بتایا کہ وہ کسی ضروری کام سے گھر سے باہر گئے ہوئے تھے۔ کام نہ ہونے کی وجہ اسپیلر بند تھالیکن وہ بجلی کا بل جمع کرچکے ہیں۔