لکھنو۔(نامہ نگار)کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(مالے گروپ)فرقہ پرستی وکارپوریٹ پرستی کے نمائندہ بی جے پی کے وزیراعظم عہدے کے دعویدار نریندرمودی کے خلاف وارانسی میں انتخابی مہم کو مزید تیز کرے گی۔مذکورہ اطلاع ہندوستانی کمیونسٹ پارٹی مالے کے ریاستی سکریٹری رام جی رائے نے دی ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ مودی ہراو¿ مہم کے تحت پارٹی وعوامی تنظیموں کی ٹیمیں وارانسی میںپرچوں کی تقسیم ، بنکروں ، طلباءوشہر کے لوگوں کے ساتھ گروپ جلسوں اور چھوٹے چھوٹے جلسوں کے ذریعہ عوام سے رابطہ اور تشہیر کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ۲۱مئی کے قریب آنے کے ساتھ ساتھ انتخابی مہم کومزید تیز کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ وارانسی میں بھارتی کمیونسٹ پارٹی نے عام آدمی پارٹی کے پارلیمانی امیدوار اروند کیجریوال کو حمایت دینے کا فیصلہ کیا ۔ انہوں نے واضح طور سے کہا کہ عام آدمی پارٹی کی پالیسیوں پر عام رائے نہ ہونے کے باوجود مودی کو شکست دینے کیلئے حکمت عملی کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی نوجوان ٹیمیں وارانسی کے ووٹوں سے گجرات کے ترقی کے جھوٹے ماڈل کے ساتھ ساتھ مودی وکانگریس کو ہرانے اور کیجریوال کو ووٹ دینے کیلئے بھی اپیل کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گجرات ماڈل میں ترقی کا سب زیادہ فائدہ مودی کے قریبی سرمایہ داروں کو پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی جس گجرات کے وقار کی باتیں کرتے ہیں اسے دیکھتے ہوئے یہ یقین نہیں کیا جاسکتا کہ وہ بنارس کے بنکروں کی بربادی کی قیمت پر سورت کے بڑے کارباریوں پر لگام لگائیں۔ اسی طرح آلودہ گنگاندی کو گجرات کی سابر متی کی طرح شفاف بنادینے کو مودی کے دعوے کو پارٹی کی ٹیمیں رائے دہندگان کو اس بات سے بھی واقف کرارہی ہےں کہ حقائق اس کے برخلاف ہے کیوں کہ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ نے گجرات کی تین ندیوں کو ملک کی سب سے آلودہ ندیاں بتایا تھا۔ ان میں سابر متی بھی شامل ہے۔