کانپور (نامہ نگار)چکیری تھانہ علاقہ میں کھانا پکاتے ہوئے گھر میں آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے علاقہ کے مقامی لوگوں کی مددسے آگ پر قابو پایا۔ آتشزدگی سے کسی طرح کے جانی ومالی نقصان ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ موصولہ خبر کے مطابق چکیری کے جاجمئو علاقہ کے باشندے شیوم ساہوکے بیٹے کی شادی کی تقریب کے سلسلہ میں کثیر تعداد میں مہمان موجود تھے۔ اسی دوران شیوم کی والدہ کھانا پکا رہی تھی۔ اچانک گیس کے اخراج کے سبب سلنڈر میں آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے خطرناک شکل اختیار کرلی۔آگ لگنے کی اطلاع فائر بریگیڈ محکمہ کو دی گئی۔ اطلاع ملنے کے بعد فائر بریگیڈ کے ملازمین نے کافی مشقت کے بعد آگ کو قابو میں کرلیا۔ آتشزدگی سے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی جبکہ گھر میں رکھا ہوا ہزاروں روپئے کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔