نئی دہلی :عوامی شعبہ کے بینک آف انڈیا کا منافع رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں پہلے کی اسی مدت کے مقابلے دو گنے سے زیادہ ۷۷ء ۶۲۱ کروڑ روپئے پر پہنچ گیا۔ بینک کے آج جاری نتائج کے مطابق جولائی۔ ستمبر ۲۰۱۳ کی سہ ماہی میں منافع میں ۹۸ء۱۰۵ فیصد کا اضافہ ہوا پہلے یہ ۳۰۱ کروڑ ۸۵ لاکھ روپئے تھااس دوران بینک کی کل آمدنی ۸۸۹۹کروڑ ۵۵لاکھ روپئے سے بڑھ کر ۱۰۳۳۹ کروڑ ۵۵لاکھ روپئے ہو گئی ۔ بینک آف بڑودا کے منافع میں رواں مالی سا ل کی دوسری سہ ماہی میں گراوٹ درج کی گئی یہ ۱۳۰۱ کروڑ ۳۹ لاکھ روپئے سے گر کر ۱۶۸ کروڑ ۱۰ لاکھ روپئے رہ گیا ۔کل آمد نی حالانکہ ۹۵۵۰کروڑ ۸۶ لاکھ روپئے سے بڑھ کر ۱۰۴۴۷ کروڑ ۳۱ لاکھ روپئے پر پہنچ گئی ۔وہیں الٰہ آبا د بینک نے رواں مالی سال کی ستمبر میں ختم دوسری سہ ماہی میں گذشتہ مالی سال کی مساوی مدت کے مقابلے میں ۷۷ء ۱۷ فیصد زیادہ ۲۷۶ کروڑ روپئے کا منافع کمایا ۔بینک کی جانب سے جاری مالیاتی نتائج میں کہا گیا ہے کہ اس مدت نے اس کا کل کارو بار ۱۵ فیصد اضافہ کے ساتھ ۲۶۲ ۳۱۴ کروڑ روپئے پر پہنچ گیا جب کہ گذشتہ مالی سال کی مساوی مدت میں یہ ۲۷۴۱۱۶ کروڑ روپئے کا رہا تھا ۔بینک کی صدر اورایم ڈی سبھ لکشمی پانسی نے کہا کہ مرکزی حکومت ان کے بینک کو ۴۰۰ کرو ڑ روپئے کا سرمایہ دے گا ۔ اس کے علاوہ بینک نے موجودہ مالی سال کے آخر میں بازار کی صورت حال
ا س کے علاوہ ڈی ایل ایف لمیٹیڈ کا مجموعی منافع جولائی ۔ ستمبر ۲۰۱۳ کی سہ ماہی میں ۲۸ فیصد کی گراوٹ سے ۰۵ ء ۱۰۰ کروڑ روپئے رہ گیا ۔ بینک کے آج جاری سہ ماہی نتائج میں بتا یا گیا ہے کہ فروخت میں گراوٹ ، اونچی شرح سود اور ٹیکس کی مد میں زیادہ رقم کی وجہ سے منافع پر اثر پڑا کمپنی نے ختم ہوئے مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں ۵۱ء ۱۳۸ کروڑ روپئے کا منافع کما یا تھا ۔
کارو بار سے ہونے والی آمدنی رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں ۴فیصد گر کر ۰۹ء۵۶ ۱۹ کروڑ روپئے رہ گیا ۔پہلے یہ۵۴ء۲۰۳۹ کروڑروپئے تھی۔ کل خرچ ۸۹ء۱۴۷۶ کرو ڑ روپئے سے بڑھ کر ۲۲ء ۱۵۲۷ کروڑ روپئے ہو گیا۔ مالی لاگت بھی ۴۲ء ۵۲۲ کروڑ روپئے سے بڑھ کر ۰۸ء۶۰۹ کروڑ روپئے رہی ۔ ٹیکس ادائگی کی رقم ۳۸ء ۳۹ کروڑ روپئے سے ۴۷ء ۸۵ کروڑ روپئے ہو گئی ۔کل آمدنی ۳فیصد بڑھ کر ۲۱۵۷ کروڑ روپئے سے ۲۲۲۵کروڑ روپئے ہو گئی ۔ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں ڈی ایل ایف کی کل فروخت ۱۳۲۶ کروڑ روپئے کے مقابلے میں ۳۱۶۰ کروڑ روپئے رہی ۔
کے حساب سے کیو آئی پی کے ذریعہ ۳۳۰ کروڑ روپئے کے بند و بست کامنصوبہ بھی بنایا ہے ۔