لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ مہا نگر علاقہ میں ایک موٹر سائیکل سوار خاتون سے زنجیر چھین کر بھاگنے لگا۔ خاتون کے پوتے نکھل نے بدمعاش کو واردات انجام دیتے ہوئے دیکھ لیا۔ نکھل نے اس کا پیچھا کیا۔ لٹیرا اپنی موٹر سائیکل لیکر پولیس لائن میں گھس گیا۔ نکھل نے وہیں جاکر اسے پکڑلیا اور دونوں کے درمیان مار پیٹ ہونے لگی۔ پولیس لائن میں موجود پولیس ملازمین نے دونوں سے معلومات حاصل کیں۔ نکھل نے پولیس ملازمین کو پورا واقعہ بتایا۔ واردات کی اطلاع مہا نگر پولیس کو دے دی گئی۔ موقع پر پہنچ کر مہا نگر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تھانے لے آئی۔ انسپکٹر مہا نگر ناگیندر چوبے سے جب اس واردات کے بارے میں معلوم کیاگیا تو انہوں نے واردات کے ہونے سے انکار کر دیا۔ سشیلا نشاط گنج گلی نمبر تین کی رہنے والی ہیں۔ جمعرات کو سشیلا کھاٹو شیام مندر میں گئی ہوئی تھی۔ مندر سے جب سشیلا واپس آرہی تھی تو نشاط گنج فلائی اوور کے قریب موٹر سائیکل سوار سشیلا کے گلے سے زنجیر چھین کر بھاگنے لگا۔ سشیلا کا پوتا اپنی موٹر سائیکل سے آرہا تھا۔ واردات کو ہوتا ہوا دیکھ کر اس نے لٹیرے کا پیچھا کیا۔ نکھل کو دیکھ کر لٹیرا پولیس لا
ئن میں چلا گیا۔ نکھل نے پولیس لائن میں لٹیرے کو پکڑ لیا اور دونوں کے درمیان مار پیٹ ہونے لگی۔ پولیس لائن میں موجود لوگوں نے جب معاملہ کے بارے میں پوچھا تو نکھل نے پورا واقعہ بتایا۔ واردات کی اطلاع مہانگر پولیس کو دی گئی۔ موقع پر پہنچ کر پولیس نے لٹیرے کو گرفتار کر لیا۔