نئی دہلی: ہومیو پیتھک کلینک کی چین چلانے والی اکائی ڈاکٹر بترا نے تو سیع کا منصوبہ بنایا ہے اس کے تحت وہ ۲۰۱۶ تک ۲۸۰ نئے کلینک کھولے گی ۔ کمپنی نے کہا کہ نئے کلینکوں کے لئے فرنچائزی معاون کی تلاش ہے۔کمپنی نے آج ماہانہ میگزین ’’ہومیو پیتھی اینڈ یو‘‘پیش کر کے میڈیا شعبہ میں دستک دی ۔ڈاکٹر بترا کے بانی اور چیئر مین مکیش بترا نے کہا کہ ہمارامنصوبہ ۲۰۱۶ تک ۲۸۰ سے زیادہ کلینک کھولنے کا ہے۔اس میں سے ۱۵۰ فرنچائزی سطح پر جب کہ ۱۳۰ کمپنی خود کھولے گی ۔
ڈاکٹر بترا ز ہیلتھ کیئر کے ۱۲۱ کلینک ہیں جو ۶۱ شہروں میں قائم ہیں ۔کمپنی ہندوستا نے کے علاوہ بر طانیہ اور دبئی میں بھی کام کر رہی ہے ۔سرمایہ کاری کے بارے میں دریافت کئے جانے پر بترا نے کہا کہ سرمایہ کاری صرف ان ہی کلینکوں میںکی جائے گی جو کمپنی خود کھولے گی ۔ دیگر کلینکوں میں فرنچائزی کو سر مایہ کا ری کرنا ہوگی ۔کمپنی کی اسکیم ہومیو پیتھی اور صحت پر بھی کتا ب لانے کی ہے ۔اس موقع پر وزیر مملکت برائے انسانی وسائل ششی تھرور نے کہا کہ ہومیو پیتھی کے لئے یہ ضروری ہے کہ کامیاب معاملوں کو دستاویز کے طور پر کتا ب کی شکل دی جانی چاہئے ۔