گرمی کے موسم میں سب سے زیادہ پریشانی جلدی مرض سے ہوتی ہیں۔ کھجلی اس موسم کی عام پریشانی ہے۔ دراصل جسم پر پسینہ زیادہ دیر تک رہنے کی وجہ سے وہاں کھجلی ہوتی ہے اگر پسینہ زیادہ دیر تک یوں ہی بنا رہے تو وہاں کا حصہ فنگس کا شکار ہو جاتا ہے۔ نمی کی وجہ سے وہاں برابر کھجلی ہوتی رہتی ہے۔ کچھ دنوں کے بعد دانیں چکتے بھی نظر آنے لگتے ہیں۔ بہت سے لوگ اس پریشانی سے بچنے یا نجات حاصل کرنے کے لئے مارکیٹ سے ایگزیما اسٹیرائیڈ کریم لے آتے ہیں اور اس کا استعمال کرنے لگتے ہیں۔ شروع میں تو اس سے متاثرہ جلد کو آرام ملتا ہے لیکن بعد میں یہ کریم ہی فنگل الرجی کو بڑھانے لگتی ہے۔ لوگ بار بار اس کریم کو متاثرہ جگہ پر
لگاتے ہیں۔ کریم لگانے سے آرام تو ملتا ہے لیکن کریم لگانا چھوڑتے ہی یہ فنگل پھر سے ہو جاتی ہے۔ اس لئے کھجلی والی جگہ پر بغیر ڈاکٹر کے مشورے کے کوئی کریم لگانا خطرے سے خالی نہیں ہے۔ فنگل انفیکشن جلد پر نمی کے سبب پیدا ہوتا ہے۔ ویسے تو زیادہ تر فنگس سے جسم کو کسی طرح کا نقصان نہیں ہوتا لیکن ان میں سے کچھ دیگر مرض کے لئے وجہ بن سکتی ہے۔ عام طور پر فنگل انفیکشن سے پھیپھڑوں، جلد اور ناخن زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ اگر اس کا وقت پر علاج نہ کیا جائے تو اس انفیکشن سے جسم کی دیگر اعضاء کو بھی نقصان پہنچنے لگتا ہے۔ ویسے تو ہمارا امیون سسٹم ہی فنگس سے لڑنے کے لئے کچھ نان ڈیزیز بیکٹیریا چھوڑتا ہے لیکن جب کچھ ایسے ضدی بیکٹیریا کسی جگہ سے نہیں ہٹتے تو امیون سسٹم ان سے لڑنا بند کر دیتا ہے۔ یہ جلد کے کسی بھی حصے پر ہو سکتا ہے۔ اس کے لئے کئی سبب ذمہ دار ہوتے ہیں۔ جیسے گرم اور نمی بھرے موسم میں کام کرنا، کسی نم یا سیلن بھری جگہ پر ننگے پاؤں چلنا وغیرہ۔ خراب بلڈ پریشر کے سبب بھی جلد پر انفیکشن کا مسئلہ ہو جاتا ہے۔ جلد پر انفیکشن ہونے کی صورت میں ایگزیما اسٹیرائیڈ کریم کا استعمال ڈاکٹر کی رائے کے بغیر ہر گز نہ کریں۔ جلدی انفیکشن سے بچنے کے لئے آسان طریقہ یہی ہے کہ جلد کو نمی سے محفوظ رکھیں۔ جلد کو صاف اور خشک رکھیں خاص طور پر اس جگہ جہاں جلد آپس میں چپکتی ہو جیسے ران، بغل ،کہنی وغیرہ۔