نئی دہلی ۔(بھاشا) فائر فاکس بائیکس انڈیا نے مالی سال ۱۵۔۲۰۱۴کے دوران اپنی توسیع اسکیم کے تحت پورے ملک میں تیس نئے آئوٹ لیٹس کھولنے اور چالیس فیصد کا اضافہ حاصل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ کمپنی نے بتایا کہ وہ بچوں کی سائیکلوں پر خصوصی توجہ دے گی۔ واضح رہے کہ کمپنی نے حال ہی میں بچوں کیلئے وارنر برادر بائک اور ایکس کیلی بر سیریز والی سائیکلیں پیش کی ہیں۔ کمپنی نے کہا کہ ہم نے رواں مالی سال کے دوران ملک میں تیس نئے آئوٹ لیٹ کھولنے کا منصوبہ بنایا ہے جسے بعد میں ایک سو پچاس تک پہنچایا جائے گا۔ کمپنی نے کہا کہ ہمارے پروڈیکٹس کی مانگ میں اضافہ ہورہا ہے۔