لکھنؤ۔: گومتی نگر علاقہ میں بدھ کو سمتا مولک چوراہے کے پاس موٹر سائیکل سوا دو اچکے ایک خاتون این جی او ملازمہ سے پرس چھین کر لے گئے۔ پرس میں نقد روپئے اور دیگر سامان رکھے ہوئے تھے۔ موہن لال گنج قصبہ کے رہنے والے صحافی کرشن گوپال مشرا کی بیٹی اونیتا مشرا ایک این جی او میں کام کرتی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ بدھ کی صبح وہ پالی ٹیکنک سے آٹو میں بیٹھ کر چارباغ کی طرف جا رہی تھی۔
راستے میں سمتا مولک چوراہے کے پاس موٹر سائیکل سوار دو اچکے اسکے ہاتھ سے پرس چھین کر لے گئے۔ پرس چھینتے ہی خاتون نے شور مچا دیا۔ آٹو ڈرائیور نے موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں کا پیچھا بھی کیا لیکن وہ بندھے کی طرف فرار ہو گئے۔ اونیتا کے پرس میں نقد روپئے اور بینک کے اے ٹی ایم کارڈ رکھے تھے۔